لاہور میں خاتون نامناسب حالت میں سڑک پر آگئی، پولیس کی فوری کارروائی

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحویل میں لے لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں

November 10, 2026 · قومی
لاہور میں خاتون نامناسب حالت میں سڑک پر آگئی، پولیس کی فوری کارروائی

لاہور میں خاتون نامناسب حالت میں سڑک پر آگئی، پولیس کی فوری کارروائی

لاہور میں ایک خاتون کو سڑک پر نیم برہنہ حالت میں دیکھے جانے کے واقعے کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 40 سالہ خاتون شہر کے ایک چوک میں اس حالت میں موجود تھی۔ مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور وہ نشے کی حالت میں بھی دکھائی دے رہی تھی۔ شہریوں کے مطابق لوگوں کی توجہ مبذول ہونے پر خاتون نے شور مچانا شروع کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحویل میں لے لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ تاہم خاتون کی حالت اور واقعے کے پس منظر سے متعلق سرکاری طور پر تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ خاتون کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں تاکہ اس کی عزت، وقار اور نجی زندگی کا تحفظ کیا جا سکے۔