نئے صوبوں کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گا، مصطفیٰ کمال

گر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ انہیں حق بات کہنے سے روکا جا سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں۔

November 10, 2026 · قومی
نئے صوبوں کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گا، مصطفیٰ کمال

نئے صوبوں کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گا، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے پر قائم رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ انہیں حق بات کہنے سے روکا جا سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں۔ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، کیونکہ ملک کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوششوں سے بھی انہیں نہیں روکا جا سکتا۔

وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ان پر دس الزامات لگائے جا سکتے ہیں، لیکن کوئی ان پر کرپشن یا بے ایمانی کا الزام نہیں لگا سکتا۔ ان کے بقول وہ ایسے شعبے میں رہے ہیں جہاں چوری نہیں بلکہ ڈکیتی کے مواقع تھے، جبکہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جو کرپشن سے مکمل طور پر پاک ہو۔