تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا

واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور تحقیقات کرانے کا فیصلہ

November 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دستاویزات کے مطابق تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی ابتدائی منظور شدہ لاگت 82 ارب 36 کروڑ روپے تھی، جنوری 2026 تک منصوبے پر 153 ارب 95 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

منصوبے پر ابتدائی منظور شدہ لاگت سے 71 ارب 59 کروڑ روپے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت 317 ارب روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے تحت 1530 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل 3 یونٹ نصب کیے جانے ہیں۔