محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی

ٹرمپ کو بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھا وہ ایران کے خلاف جنگ میں کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے، ایرانی وزیر خارجہ

November 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

عباس عراقچی نے کہا کہ ملاقات سے متعلق میڈیا رپورٹس اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایران کے خلاف جنگ میں اپنے تمام مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔