ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
اس فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام نتائج کی ذمہ داری ارجنٹینا کی حکومت پر عائد ہوگی۔ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ارجنٹینا کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ تہران نے یہ اقدام 2019 میں منظور کیے گئے باہمی کارروائی کے قانون اور جواب دینے کے اصول کے تحت اٹھایا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام نتائج کی ذمہ داری ارجنٹینا کی حکومت پر عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا نے رواں سال اپریل میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
ارجنٹینا 1994 میں دارالحکومت بیونس آئرس میں یہودی برادری کے مرکز ’امیا‘ پر ہونے والے بم حملے کا ذمہ دار ایران اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو قرار دیتا ہے۔ اس حملے میں 85 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب ایران اس حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔