آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری آمدورفت کے لیے ایرانی مسلح افواج سے رابطہ اور بحری قوانین کی پابندی ضروری ہے۔ایرانی حکام
آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں جہاز کو خلاف ورزی کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایک غیر محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں موجود تھا، جہاں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔
ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری آمدورفت کے لیے ایرانی مسلح افواج سے رابطہ اور بحری قوانین کی پابندی ضروری ہے۔
دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بھی آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار جہاز سے متعلق مشتبہ واقعے کی اطلاع دی ہے۔ برطانوی ادارے کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برطانوی ادارے کی رپورٹ اور ایرانی بحریہ کے بیان میں ایک ہی جہاز کا ذکر ہے یا دونوں الگ الگ واقعات ہیں۔
ایرانی بحریہ نے متاثرہ جہاز کا نام، اس کا پرچم، عملے کی صورتحال اور نقصان کی نوعیت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔