جوہری تنازع کا سفارتی حل نہ نکلا تو تہران پر دباؤ جاری رہے گا،جی سیون کا مشترکہ اعلامیہ
اعلامیے میں فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں سمندری راستے پر بحری آمدورفت بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔
جوہری تنازع کا سفارتی حل نہ نکلا تو تہران پر دباؤ جاری رہے گا،جی سیون کا مشترکہ اعلامیہ
جی سیون کے مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں سمندری راستے پر بحری آمدورفت بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔
اعلامیے میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک سے جامع اور باہمی جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔ جی سیون رہنماؤں نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
مشترکہ اعلامیے میں روس اور یوکرین سے توانائی کی تنصیبات اور بحیرہ اسود میں حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ یورپ کی سلامتی کے مستقبل سے متعلق فیصلوں میں یورپی ممالک کی شمولیت کو ضروری قرار دیا گیا۔