سعودی عرب میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ شدید زخمی
مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
November 12, 2026 · قومی
سعودی عرب میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ شدید زخمی
سعودی عرب: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودی عرب میں حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رؤف صدیقی عمرے کی ادائیگی کے لیے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کی گاڑی کو فیملی کے ساتھ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں رؤف صدیقی اور ان کے بچے محفوظ رہے، تاہم ان کی اہلیہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔