عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو پر پابندی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا
عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو پر پابندی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں اپیلوں کی پیپر بکس سات روز میں تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
عدالت نے وکلا کو اپیلوں پر دلائل کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ حکم نامے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا انتظام کریں گے اور اس کا دورانیہ کم از کم ایک گھنٹہ ہوگا۔
سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے باعث وہ اپیلوں پر دلائل نہیں دے سکتے، جبکہ سلمان صفدر نے بتایا کہ انہیں دلائل کے لیے ہدایات مل چکی ہیں، تاہم ملاقات کا دورانیہ کم ہونے کے باعث مکمل بات چیت نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 18 نومبر کو ان اپیلوں پر سماعت کریں گے۔