عمران خان آئندہ دو ماہ میں رہا ہو جائیں گے، بابر اعوان کی پیش گوئی
جج منصفانہ انداز میں شواہد اور قانونی نکات کا جائزہ لے کر فیئر ٹرائل یقینی بنائیں گے تو عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
عمران خان آئندہ دو ماہ میں رہا ہو جائیں گے، بابر اعوان کی پیش گوئی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی سے متعلق سینئر قانون دان بابر اعوان کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان آئندہ دو ماہ کے دوران جیل سے رہا ہو سکتے ہیں۔
صحافی اور اینکر پرسن گوہر سیال کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بابر اعوان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے امکانات آئندہ دو ماہ میں موجود ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک مقدمے میں جیل میں رکھا گیا ہے، جس کا فیصلہ آدھی رات کو کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق جس روز اس مقدمے کی سماعت ہوگی اور جج منصفانہ انداز میں شواہد اور قانونی نکات کا جائزہ لے کر فیئر ٹرائل یقینی بنائیں گے تو عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔