اٹلی کی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں جہلم پہنچ گئی
سوشل میڈیا پر دوستی، اسلام قبول کرکے شادی کا فیصلہ، جوڑا ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گیا
اٹلی کی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں جہلم پہنچ گئی
اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی اپنے پاکستانی محبوب کی خاطر تمام جغرافیائی اور ثقافتی فاصلے مٹاتے ہوئے جہلم پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے پروان چڑھنے والی محبت کی اس انوکھی کہانی میں اطالوی لڑکی جیسمین اور جہلم کے رہائشی حیدر کے درمیان دوستی کا رشتہ وقت گزرنے کے ساتھ گہرے عشق میں تبدیل ہو گیا تھا۔
دستاویزات اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق، اطالوی لڑکی جیسمین نے حیدر کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا اور پاکستان آنے سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کیا۔ اسلام کی روشنی سے منور ہونے کے بعد وہ فورا پاکستان روانہ ہو گئیں اور جہلم پہنچ کر اپنے خوابوں کے شہزادے سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں نے اب شادی کے قانونی مراحل کو عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ جوڑا تمام ضروری قانونی کارروائی اور دستاویزی مراحل کی تکمیل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس جہلم بھی گیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان حیدر ایک مقامی پراپرٹی آفس میں بطور آفس بوائے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔