لاہور سمیت پنجاب بھر میںمیڈیکل اسٹورز کھل گئے،وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ سے کامیاب مذاکرات کے بعدمیڈیکل اسٹور مالکان نے چھٹے روز ہڑتال ختم کر دی۔ خیال رہے کہ کیمیسٹ ایسوسی ایشن جعلی ادویات پر سزائیں ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ڈرگ ایکٹ کے خلاف پنجاب کیمسٹ کونسل اور فارما سوٹیکلز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پانچ دن سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں دن بھر میڈیکل اسٹورز بند تھے،ہڑتال کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔