نائیجیریا کی مسجد میں دو خود کش دھماکے، 60 افراد جاں بحق

یولا: شمالی نائیجیریا کی ریاست عداموا کی مسجد میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 60 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔یاستی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دو دھماکے کیے گئے، پہلا دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور جب نمازی افراتفری کے عالم میں جان بچا کر باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔حکام نے ابتدائی طور پر دھماکوں میں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی موبی میں ایک مسجد میں خود کش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔