لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس ایک گھنٹہ 42 منٹ کی تاخیر سے شروع، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے مذمتی قرارداد پیش کردی،میاں محمود الرشید کا کہناتھاکہ رانا ثناءاللہ کو بولتے ہوئے کچھ پتا نہیں چلتا ،رانا ثناءاللہ نے جو بیان دیا وہ نہایت افسوسناک ہے ، خواتین کی تضحیک کی گئی، نازیبا الفاظ بولے گئے ،جو بیٹیاں اور مائیں جلسوں میں جاتی ہیں ان کی عزت کرنی چاہیے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے معذرت کرلی رانا ثناءاللہ بھی معافی مانگیں۔