اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں بجٹ کے قانون کو نہیں توڑا گیا تھا، پارلیمنٹ کی بالادستی چیلنج کی گئی، حکومت کے پاس ایک سال کا بجٹ پیش کرنےکا مینڈٹ نہیں ہے، اس غیر قانونی بجٹ مسترد کرتےہیں، بجٹ ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے بنتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ خدا کے واسطے مینڈٹ کا احترام کیا جائے ، چھوٹے صوبوں کی بات نہیں سنی جارہی ،چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کو دور نہیں کیا جارہا، چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کو دور کیا جائے ۔