اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت کا فوکس صرف لاہور پر ہے ، اور حکومت نے صرف اپنے ہی لوگوں کو نوازا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن والے کرپشن نہیں ڈاکے مارتےہیں، پنجاب کی جس کمپنی کا آڈٹ کرائیں بے ضابطگیاں نکلیں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںوزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ سے متعلق بات کرتےہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ رانا ثنااللہ اور عابد شیر علی ہمیشہ نازیبازبان استعمال کرتےہیں، شہباز شریف نے اس معاملے پر معافی مانگ کر بہت اچھا کیا ہے۔