کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کےجلسے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھرپور جواب دینےکا فیصلہ کیا ہے اور لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کے مشترکہ جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ،جلسہ گاہ میں اسٹیج اور کرسیاں لگا دی گئیں ہیں اور روشنی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ جلسے میں کارکنوں کی شرکت کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہناتھاکہ ْٹنکی گراؤنڈ میں مشترکہ جلسہ کرنا نہیں ہے، بلکہ مقصد یہ ہے کہ جلسے کے بعد بھی ہم مہاجروں اور تمام مظلوموں کے اتحاد و یکجہتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔