اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عدلیہ ریاست کا تیسرا بڑا ستون ہے، عوامی حقوق کے تحفظ کی ذمے داری ہماری ہے، کسی کو بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم اپنے حلف سے کبھی بے وفائی نہیں کریں گے،جبکہ آئین سازی کے عمل کا تہہ دل سے احترام کرتےہیں۔