دبئی : سابق صدر اور (ر) جنرل پرویز مشرف نے کہاکہ ایم کیو ایم دھڑوں میں تقسیم ہےاس لیے وہ نسشتیں نہیں نکال سکتی اور ایم کیو ایم کو ایک لیڈر کی ضرورت ہے، تمام لسانی گروہوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ سابق صدر نے کہاکہ میں لفظ مہاجر اور ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتاہوںجبکہ میں وزیراعظم نہیں بننا چاہتا ، چاہتا ہوں کہ نواجوان قیادت آگے آئے۔ مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے پرویز مشرف کا کہناتھاکہ میرے سامنے بیٹھیں اور بتائیں کہ ن لیگ نے پاکستان کیلئے کیا کیاہے؟ ن لیگ کی حکومت نے معیشت کو تباہ کردیاہے،جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق بات کرتےہوئے انہوںنےکہاکہ عمران خان سندھ اور کراچی میں مقبول نہیں ہیں ۔