گزشتہ کچھ عرصے سے پریشانیوں میں گھرے شریف خاندان میں خوشی کی خبر آئی ہے اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اور سابق وزیراعظم نوازشریف پڑنانا جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر نانا نانی بن گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق راحیل منیر اور مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش رات کو ہوئی جب کہ ماں اور نومولود بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔