جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں بنچ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اپنے وکیل کامران مرتضیٰ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت طلال چودھری نے عدالت سے معاملہ درگزر کرنے کی استدعا کی،اس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اپنی صفائی اوردفاع کا مکمل موقع دیا جائے گا،جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کے باعث کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہو گیااورطلال چودھری کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا،وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی سماعت کیلیے چیف جسٹس نیا بنچ تشکیل دیں گے۔