کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں سے ایک میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونا تھا تاہم مہمان بھارت نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔رکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے راضی نا ہونے پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ دن میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ جنوری میں سری لنکا کے خلاف برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔یاد رہے کہ ڈے اینڈ نائٹ میچ گلابی بال سے کھیلا جاتا ہے اور آسٹریلیا نے اب تک 4 ڈے اینڈ نائٹ میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی۔بھارتی کرکٹ ٹیم 21 نومبر سے 19 جنوری تک آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس کے دوران 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔