جنوبی افریقا میں آج کل پانی کی شدید قلت ہے۔ قلت دور کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ انٹارکیٹکا سے ایک بڑا سا گلیشیئر کھینچ کر کیپ ٹاؤن لائے۔ انٹارکیٹیکا وہاں سے کوئی 1200 میل دور ہے۔ اس کا کہناہے کہ اس طرح لاکھوں شہریوں کو پانی کی قلت سے نجات مل سکے گی۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ ایک بڑے گلیشیئر کے نتیجے میں سال بھر 150ملین لیٹر پانی ملے گا۔ ماہر کا کہناہے کہ نجی سرمایہ کاروںکی مدد سے اس پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پانی کا بحران ختم کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔ ادھر دیگر ماہرین نے اعتراف کیا کہ سفر کے دوران یہ گلیشیئر 30فیصد پگھل جائے گا۔