لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنیب کی جانب سے نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کےنوٹس سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھاکہ اس نوٹس پر قوم ورطہ حیرت میں ہے، اس بات کی نہ صرف اسٹیٹ بینک کھلے انداز میں تردید کرچکا بلکہ ورلڈ بینک بھی اسے رد کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نیب کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا، چیئرمین نیب جن کے ہاتھوں یہ نوٹی فکیشن سائن ہوا، اس بات کی تفتیش ہونی چاہیے کہ وہ کون سے عناصر ہیں جنہوں نے ان سے غیر مناسب کام کرایا، اس سے جو لوگ نیب کی ساکھ پر شک کررہے تھے ان کو اور تقویت ملی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھاکہ کہا تھا نیب کا سورج آب و تاب کے ساتھ پنجاب پر چمک رہا ہے اس پر نیب نے کہا کہ ان کا سورج پورے پاکستان میں چمک رہا ہے لیکن کل کے واقعے کے بعد لگ رہا ہے نیب کا سورج باقی جگہ پر بادلوں میں چھپ گیا ہے۔