پیر آف گولڑہ کی عمران کو الیکشن میں حمایت کی یقین دہانی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیرآف گولڑہ شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پیر آف گولڑہ شریف نے عمران خان کو الیکشن میں حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ پیرآف گولڑہ شریف نے اپنی رہائش گا پرہونے والی ملاقات میں عمران خان کو یقین دہانی کرائی کے انتخابات کے وقت ہمارے پیروکار آپ کے ساتھ تعاون کرینگے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی پیر آف گولڑہ شریف کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ میں کوئی چیزچھپائی جا رہی ہے، عوام چاہتی ہے کہ راجہ ظفرالحق رپورٹ سامنے لائی جائے۔