کراچی: آج سندھ حکومت نے 11 کھرب 44 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا، بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ دی، بجٹ تقریر کے دوران شدید نعرے بازی اور شور شرابا ہوا، ایوان میں اپوزیشن “حکومت کرپٹ ہے” کے نعرے لگاتی رہی اور بینچوں سے “ظالمو جواب دو، سندھ میں لوٹ مار کا حساب دو” کے نعرے بلند ہوتے رہے ۔اپوزیشن نے نامنظور نامنظور، موجودہ بجٹ نامنظورکے نعرےبھی لگائے جس پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جواب میں کہا کہ جیسے ان کے لیڈر کی تربیت ہوگی، یہ ویسا ہی رویہ رکھیں گے۔