کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی ایک سیاہ دن تھا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ا س سانحہ کا مقصد ایم کیو ایم کی شہرت اور عزت کم کر کے اسکو بدنام کرنا تھا،ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف کی گئی یہ ایک سازش تھی، اس سانحہ میں ایم کیو ایم کے 14 کارکنان بھی شہید ہوئے،12 مئی کے سانحہ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوا تاہم تمام سیاسی جماعتوں نے 12 مئی کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کی ہے پر وہ کامیاب نہیں ہوئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کے ذریعے ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی ساکھ اور مقبولیت کو نقصان پہچایا گیا،سانحہ 12 مئی کے علاوہ سانحہ 27 دسمبر 2007 بھی ایک سیاہ دن ہے جس کی بھی انکوائری ضروری ہے۔