اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارآج چھٹی کے روزبھی عدالت لگائیں گے،سپریم کورٹ پنجاب پولیس افسران کی پروموشن کیس کا فیصلہ سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،بنی گالہ غیرقانونی تجاوزات ازخودنوٹس اورقرضوں کی معافی کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت آج ہوگی،بلوچستان نجی میڈیکل کالجزمیں فیس وصولی کے طریقہ کارکاکیس بھی سناجائے گا۔