سپریم کورٹ: پی آئی اے کو جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سے روک دیا

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کو جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے قومی ایئر لائن کیلئے سٹیکرتبدیل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے کو جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سے روک دیا۔ سماعت کے دوران ثاقب نثارنے ریماکس دیئے کہ جھنڈے کی جگہ ایک جانور کی تصویر لگائی جا رہی ہے، اس پر ایم ڈی پی آئی نے جواب دیا کہ مارخور قومی جانور ہے اس کی تصویر پینٹ کی جارہی ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی بہتری کےلئے 20ارب کا بل آوٹ پیکج دیا گیا تھانہ کہ جہازوں کو پینٹ کرنے کےلئے۔کیا پی آئی اے منافع میں ہے جو ایسے کام کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کیاایک جانور جھنڈے کی جگہ لے گا اس کے پینٹ ہونے پر کتنی لاگت آئے گی، انہوں نے جواب دیا کہ ایک جہاز پر لاگت 27لاکھ آئے گی، اور ہر جہاز کو 4سال بعد دوباہ پینٹ کرنا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لاگت 27لاکھ نہیں 34لاکھ ہے۔چیف جسٹس نے ایم ڈی پی ائی اے سے سوال کیا کہ میری پی آئی اے کی فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ تھی کیا آپ تاخیر کی وجہ بتا سکتے ہیں ؟ ایم ڈی کا کہنا تھاکہ جہاز کی مرمت تاخیر کی وجہ بنی۔ سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔