اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 13 روز کے لیے بند

رن وے کے دونوں اطراف تعمیراتی سرگرمیاں 20 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس دوران معمول کے مطابق سیکنڈری رن وے دستیاب نہیں ہوگا۔

October 20, 2026 · قومی
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 13 روز کے لیے بند

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 13 روز کے لیے بند

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 14 ایل تعمیراتی کام کے باعث 13 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق رن وے کے دونوں اطراف تعمیراتی سرگرمیاں 20 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس دوران معمول کے مطابق سیکنڈری رن وے دستیاب نہیں ہوگا۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال میں سیکنڈری رن وے ایک گھنٹے کے اندر دستیاب کرایا جا سکے گا، تاہم اس کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ اور ضروری رابطہ کاری کرنا ہوگی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے تمام طیاروں کے کپتانوں کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔