اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے خصوصی طور پر مدعو کرنے کے باوجود قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صبح پتا چلا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہوں۔ جس پر میں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے میں تو اپوزیشن لیڈر ہوں، قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے، وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں اور پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں اورقوم کو اعتمادمیں لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا موجودہ حکومت سے تعلق ہے۔ لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں ان پوزیشنز پررہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔