روس میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹس پر 4-5 سے شکست دی، جس کے بعد اب پاکستان ٹائٹل کے لیے ازبکستان سے مقابلہ کرے گا۔اس سے قبل اتوار کو پاکستان نے تاجکستان کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جہاں اس نے آج انڈونیشا سے مقابلہ کیا۔اس ٹورنامنٹ میں شریک بچے یتیم ہوتے ہیں یا انہیں والدین چھوڑ چکے ہیں یا وہ انتہائی غریب ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کی شروعات 2010 میں جنوبی افریقا میں ہوئی تھی جس کے بعد یہ 2014 میں برازیل اور اب روس میں کھیلا جا رہا ہے۔