قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کے مطابق بہترین بجٹ پیش کیا، بجٹ اس طرح ترتیب دیا ہے کہ مستحکم معیشت فروغ پاسکے، برآمدات میں کچھ سالوں میں کمی ہوئی اب خاصی بڑھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یاد ہے ذرا ذرا، پی پی پی دور میں 12،12 گھنٹے بجلی غائب ہوتی تھی، حکومت نے 12230 میگا واٹ بجلی پیدا کی، پیپلز پارٹی کے دور میں قرضوں میں 6.4 فیصد اور ہمارے دور میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے قرضوں سے بجلی پیدا کی اور سڑکوں کا جال بچھایا، بجلی کے پرانے واجب الادا قرضے بھی ادا کیے جارہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم کئی گنا بڑھائی، ہماری حکومت نے سیلزٹیکس کم کیا۔