اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پگڑی اچھال پارٹی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ، وہ ایک گندی زبان والی پارٹی ہے۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نے 2014 کے اسلام آباد دھرنے کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ان دھرنوں کے پیچھے کئی کردار تھے۔نواز شریف نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القاہدری بھی ایسے ہی کرداروں میں شامل ہیں اور وقت آنے پر دیگر کرداروں کے نام بھی بتا دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دھرنے والی پارٹی ہے، اس کا عوام کے ووٹ کو عزت دو پر اعتبار نہیں ہے۔