افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 60 افراد جاں بحق

کابل:افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم ازکم 60 افراد جاں بحق اورسینکڑوں موشی بھی مرگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے افغانستان کے کئی صوبے سیلاب کی زد میں ہیں ۔ افغان نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے ساڑھے تین سو سے زائد مکانات مکمل طورپرجبکہ ساڑھے چھ سو سے زائد گھر جزوی طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ سمنگر ، تخار، کپسیا ، بغلان ، بدخشان ، بادغیس ، غور، پنج شیر، سرے پل غازی ، پروان ، باخ اورہیرات متاثرہوئے ہیں ۔ سیلاب کے باعث وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ضروری اشیاء کی تقسیم بھی جاری ہے۔