کراچی :محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے ہفتے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، پارہ 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے طمابق کل سے شہر میں سمندر ی ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہےاور کراچی میں چلیں گی بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیںجو گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ابتدائی 7 روزوں کے دوران موسم یوں ہی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس کے بعد سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے لگیں گی۔ماہرین کہتے ہیں کہ 15 جون تک موسم گرم رہے گا اور اس دوران مزید ہیٹ ویوز آنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔