امريکی صدر کے ساتھ تاريخی ملاقات منسوخ ہو سکتی ہے- شمالی کوريا

 

شمالی کوريا نے جنوبی کوريائی اہلکاروں کے ساتھ ايک اعلٰی سطحی اجلاس منسوخ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوريا کے رہنما کم جونگ ان اور امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابين آئندہ ماہ ہونے والی تاريخی ملاقات منسوخ کی جا سکتی ہے۔ پيونگ يانگ نے يہ اقدام جنوبی کوريا اور امريکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے پيش نظر احتجاجاً اٹھايا ہے۔ ايک بيان ميں شمالی کوريا کے نائب وزير خارجہ کم کيوے گوان نے کہا کہ امريکی صدر کے ساتھ کسی يک طرفہ سمٹ ميں پيونگ يانگ کوئی دلچسپی نہيں رکھتا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوريا اور امريکا نے اس ہفتے کے آغاز سے ميکس تھنڈر نامی جنگی مشقيں شروع کر رکھی ہيں۔