کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ رمضان المبارک کے آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، ن لیگ حکومت کے دیگر وعدوں کی طرح لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولابخش چانڈیو نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدہ کرنے والوں نے ملک سے بجلی ہی ختم کر دی، تراویح کے وقت مساجد اندھیروں میں ڈوبی ہیں،نواز لیگ حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں قیامت کی گرمی میں بھی پورا پورا دن بجلی غائب رہنا معمول بن گئی ہے،بڑے میاں جھوٹوں کی وجہ سے نااہل ہوئے ہیں،چھوٹے میاں چھ ماہ کی جگہ پانچ سال ہونے کو ہیں اب تو نام بدل لیں