بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت ڈھائی سو روپے کم ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے بھاؤ کم ہوگئے اور فی تولہ سونا 250 روپے سستا ہوکر 56 ہزار 650 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کم ہوکر 48 ہزار 557 روپے ہوگئی۔ہارون چاند نے بتایا کہ 3 روز میں ایک تولہ سونا 1350 روپے اور 10 گرام سونا 1157 روپے سستا ہوچکا ہے۔