کراچی کےساحل پرپکنک منانے والے ہوجائیں ہوشیار

کراچی: پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں سیوریج کا پانی 4 مقامات پر سمندر میں چھوڑا جارہا ہے۔ اس صورتحال کے باعث کراچی کے ساحل پرپکنک منانے والےشہری جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ اس حوالے سے واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں پی سی آر کے تحقیقی افسر ڈاکٹر مرتضیٰ کو سمندر میں چھوڑے جانے والے پانی کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ دو دریا اور سی ویو پر زیر تعمیرعمارتوں کا بھی کوئی مکینزم نہیں۔واٹر کمیشن کے سربراہ نے تحریری حکم نامے میں سیکریٹری ڈیفنس کو بھی وضاحت کے لیے پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔