استنبول: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ القدس کے امتحان میں صر ف عالم اسلام نہیں،بلکہ پوری دنیا ناکام ہو چکی ہے،تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ہم قبلہ اول کوتحفظ نہ دے سکے، تو خانہ کعبہ کی حفاظت پر کیسے مطمئن ہو جائیں، صورت حال سنگین ہے، طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ملک ہے، بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، دنیا اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے میں ناکام ہو چکی ہے.ترک صدر نے کہا کہ القدس کے معاملے میں پوری دنیا اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آتی ہے.رجب طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف اقدامات نہ کرکےاقوام متحدہ قانونی حیثیت کھوچکی، اب وہ بے وقعت ادارہ ہے.ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایک اندازے کے مطابق شرکا کی تعداد5 لاکھ کے قریب تھی، جنھوں نے اسرائیل مخالف بینرز اٹھائے ہوئے تھے.