سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق عمرہ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر نے مقامی روزنامے المدینہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام زائرین اور عازمین عمرہ کے ہجوم کے انتظام کے لیے وضع کردہ اس منصوبے میں سیکیورٹی، تنظیمی اور انسانی پہلو شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو زائرین اور عازمینِ عمرہ کسی قسم کی گڑ بڑ ظاہر کریں گے، انھیں مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ اقدام ان کے اور دوسروں کے تحفظ کے پیش نظر کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ زائرین یا عازمین عمرہ کو ان کے سامان سمیت الحرم پلازہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں لوگوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کے لیے تقریباً 2500 کیمرے نصب ہیں اور اب ڈرونز اور سیکیورٹی طیارے بھی فضا میں گردش کرتے نظر آئیں گے۔