سری نگر: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے خلاف حریت رہنما کی جانب سے پر امن احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے مارچ کی قیادت سے روکنے کے لئے حریت رہنما سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دوسرے رہنماؤں کو گھروں اور تھانوں میں نظربند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال، حریت قیادت کی اپیل پر سری نگر لال چوک تک پرامن احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ جبکہ مودی کی آمد سے قبل ہی وادی میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ جگہ جگہ رکاوٹ کھڑی کردی گئی اور ہر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ حریت رہنماؤں نے مودی کی آمد کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال، اور گھروں سمیت دیگر مقامات پر سیاہ جھنڈے لہرانے کی کال دی ہے۔ اور لال چوک تک احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مارچ کی قیادت سے روکنے کے لئے حریت رہنما سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دوسرے رہنماؤں کو گھروں اور تھانوں میں نظربند کر دیا ہے۔