کے الیکٹرک کی پرزے کی تنصیب کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 24گھنٹے رہ گئے

کراچی: کے الیکٹرک کی پرزے کی تنصیب کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 24 گھنٹے رہ گئے،ہالینڈ سے پہنچنے والا پرزہ تاحال نصب نہیں کیا جاسکا ہےبلکہ پرزے کی تنصیب اور ٹیسٹنگ میں کم از کم دس دن لگیں گے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے 20مئی کو پرزہ لگانے کے بعد لوڈ شیڈنگ معمول پر لانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔دوسری طرف کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ مقامی خرابی ہے، اسے لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ دینا مناسب نہیں۔