اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمہ داریوں پر سمجھوتہ ہے،اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور موثر ہونا چاہیے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔