یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا یوکرین کو بہت زیادہ امداد فراہم کرچکا ہے، لیکن اس کے بدلے اسے دکھ اور بھاری مالی نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

October 21, 2026 · بام دنیا
یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا،ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب یوکرین کے لیے جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کسی سمجھوتے پر پہنچیں۔ ان کے مطابق امریکا یوکرین کو بہت زیادہ امداد فراہم کرچکا ہے، لیکن اس کے بدلے اسے دکھ اور بھاری مالی نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

دوسری جانب امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق ان کی مقبولیت دونوں صدارتی ادوار کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور اپسوس کے سروے میں 66 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ 31 فیصد افراد نے ان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

سروے کے مطابق اگر فوری طور پر انتخابات منعقد ہوں تو 47 فیصد امریکیوں نے ڈیموکریٹک پارٹی جبکہ 35 فیصد نے ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کی حمایت کی۔