راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور ولی عہدشہزادہ محمد بن شیخ زید النیہان سے ملاقات کی ۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور ولی عہدشہزادہ محمد بن شیخ زید النیہان سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے ولی عہدشہزادہ محمد بن شیخ زید النیہان سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی۔