چشتیاں:مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہاکہ صرف 2 مہینے کی بات ہے نوازشریف آپ کی خدمت کیلیے واپس آئیں گے، مریم نواز نے ورکرز کنونشن میں مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ ن لیگ کےمخالفوں کےپاس کوئی ایک عوامی ایشونہیں بچاجس پروہ سیاست کرسکیں،مخالفوں کےپاس نہ لوڈشیڈنگ اورنہ دہشت گردی کا ایشوبچا جس پر وہ سیاست کرسکیں،کیوں کہ نوازشریف نے بجلی ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا تھا اورنوازشریف کی خدمت ہےکہ رمضان میں عوام کو لوڈشیڈنگ کاسامنا نہیں کرناپڑا،انہوںنے کہاکہ یہ توکہتےہیں ہم اگلے5سال یہ کرینگے،نوازشریف نےتو10ہزار میگاواٹ بجلی بنادی ہے۔ مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ پاکستان اوپر کی طرف جارہا تھا کہ نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس سےباہرکیاگیا،کہا گیا کہ تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، کرپشن کا ایشو لائے اور اقامہ پر نوازشریف کو باہر نکالا گیا،انہوںنے کہاکہ مخالفوں کے پاس کوئی سیاسی ایشو نہیں تھا تو کرپشن کا ایشو نکال کر لائے، آج بھی نوازشریف نے 4 گھنٹے کھڑے ہوکر اپنا بیان رکارڈ کرایا ہے ، نوازشریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،جب کرپشن ثابت نہ کرسکے تو پھر ہمارے خلاف فتوی ٰ دیے گئے، نوازشریف 3مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں،پاکستان ہمارا گھر ہے،اگر گھر کا سربراہ کسی ایسی چیز کی نشاندہی کریں جو بہتر ہو تو اس کو سنناچاہیے،