درخواست اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دی گئی،بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی، رکن قومی اسمبلی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شہری
درخواست اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دی گئی،بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی، رکن قومی اسمبلی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شہری

فاٹا اصلاحات- اجلاس حکومت کی عدم توجہی کے باعث بے نتیجہ ختم

 

اسلام آباد : فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس حکومتی اراکین کی عدم توجہی کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر توثیق کے بعد فیصلے پر مشاورت اور عمل درآمد کیلئے آج ہونے والا اجلاس حکومتی اراکین کی غیر سنجیدگی کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفراللہ کے غیرسنجیدہ رویے کا اراکین نے سخت نوٹس لیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ بیرسٹر ظفراللہ نے اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق مجوزہ بل کی وضاحت تک نہیں کی، اس موقع پر بیرسٹرظفراللہ کے رویے پر تمام جماعتوں کے اراکین نے تحفظات کا اظہارکیا، سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ حکومت کیلئے فاٹا کی زمین کی اہمیت ہے لیکن قبائلی خون کی کوئی اہمیت نہیں۔