کالعدم تحریک طالبان نے پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کردی

 

اسلام آباد:پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف پشتون تحفظ موومنٹ کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ،کالعدم تحریک طالبان نے پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی عظمت محسود نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے منظور پشتین کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ ہم ان لوگوں کیخلاف آپ کے ساتھ ہیں، اب پیچھے مت ہٹنا، ہم ان لوگوں کے پیچھے کھڑے ہیں جو قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھارہے ہیں، ہمارے قیدیوں کیلئے آواز اٹھانے پر پشتون تحفظ موومنٹ انعام کا حق رکھتی ہے۔